اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاکرالدراجی نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ملت عراق سعودی عرب کی مداخلتوں کا جواب دینے اٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عراق، لبنان اور شام نیز دیگر ملکوں کے حالات سعودی عرب کے منشاء کے مطابق نہیں ہیں لھذا آل سعود بے پناہ پیسہ خرچ کرکے علاقے میں اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ شاکرالدراجی نے کہا کہ سعودی عرب اپنی داخلی مشکلات اور مخالفین کی بڑھتی ہوئي تعداد کی وجہ سے دوسرے ملکوں میں بحران پھیلا رہا ہے اور اس طرح اپنے داخلی بحران سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی سازشوں سے ایک دن خود اس کا دامن بھی جل اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں لھذا ملت عراق کو حق ہے کہ اپنے وطن کی ارضی سالمیت اور سعودی عرب کی جانب سے لاحق خطروں کے مقابل اپنے وطن کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملت عراق بھرپور طرح سے حکومت کی حمایت کررہی ہے۔ واضح رہے عراقی سکیورٹی ذرایع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک سو پچاس انٹلیجنس کارندے اس وقت موصل میں ہیں۔ واضح رہے آل سعود کا میڈیا عراق میں دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہوئے دہشتگردانہ اقدامات کو انقلابی تحریک سے تعبیر کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲